علامہ علی شیر حیدری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دھرنے کی دھمکی کراچی: اہلسنت و الجماعت نے کل شام تک علامہ علی شیر حیدری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر خیرپور میں دھرنے کی دھمکی دیدی۔کراچی میں علامہ علی شیر حیدری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہلسنت و الجماعت کراچی ڈویژن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت اورنگز یب فاروقی ،اور انجینئر الیاس زبیر نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ علی شیر حیدری کا قتل فرقہ ورانہ فسادات کی سازش ہے جبکہ حکومتی اہلکار اسے ذاتی دشمنی قرار دیکر اصل ملزمان کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت سیکورٹی فراہم نہیں کررہی۔ |
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق